کولمبو: کورونا وائرس کے باعث جنوبی افریقہ اور سری لنکا کے درمیان جون میں ہونے والی کرکٹ سیریز ملتوی کردی گئی۔
کرکٹ ساؤتھ افریقہ( سی ایس اے ) نےٹویٹ میں بتایا کہ جنوبی افریقی ٹیم نے جون کے شروع میں سری لنکا کا دورہ کرنا تھا جسے کورونا وائرس کے باعث ملتوی کردیا گیا ہے ۔سری لنکا اور جنوبی افریقہ کے درمیان 3 ون ڈے اور 3 ٹی 20 میچز کھیلےجانے تھے۔
واضح رہے کہ عالمی وبا کورونا وائرس کے باعث پاکستان سپر لیگ کے پلے آف میچز سمیت آئی پی ایل اور دیگر سیریز بھی ملتوی کی جاچکی ہیں ۔