حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر) حیدرآباد میر پور خاص روڈ پر ٹریفک حادثہ، خاتون ڈاکٹر سمیت پانچ افراد زخمی ہوگئے ۔ٹریفک حادثے میں دو کاریں ٹکرانے سے محمد میڈیکل کالج کے مینیجنگ ٹرسٹی پروفیسر ڈاکٹر رضی محمد اور انکا گن من علی نواز چانڈیو ، ڈرائیو ایوب زخمی ہوگئے جبکہ دوسری کار میں سوار لیڈی ڈاکٹر فوزیہ انکا بھائی شدید زخمی ہوگئے۔ ڈاکٹر فوزیہ ان کے بھائی اور ڈرائیور ایوب کو سول اسپتال جبکہ ڈاکٹر اور علی نواز کو محمد میڈیکل کالج منتقل کردیا گیا ہے انہیں معمولی چوٹیں آئی ہیں ۔