لاڑکانہ ،لاک ڈائون کے باعث شہری شدید مشکلات کاشکار

179

لاڑکانہ(نمائندہ جسارت) لاڑکانہ میں 29 ویں روز بھی لاک ڈائون رہا جس کے باعث شہر کے اہم، چھوٹے اور بڑے کاروباری مراکز مکمل طور بند رہے جبکہ شہر کی اہم شاہراوں اور روڈوں کو پولیس کی جانب سے مکمل طور بند کیا گیا۔ لاڑکانہ میں مقامی سطح پر کورونا متاثرین کی تعداد میں اضافے کے بعد شہر کے دڑی اور نوان تک کے علاقوں کو مکمل طور سیل کرتے ہوئے وہاں پولیس اہلکاروں کو تعینات کیا گیا جبکہ شہریوں کی آمد و رفت پر پر مکمل طور پر پابندی عائد کی گئی، متاثرہ علاقوں میں پاک فوج، رینجرز اور پولیس کی جانب سے گشت کرکے سیکورٹی انتظامات کا جائزہ بھی لیا گیا۔