مشیر جیل خانہ جات اعجاز جاکھرانی و دیگر کیخلاف مقدمات سکھر بینچ منتقل

142

کراچی(اسٹاف رپورٹر)سندھ ہائیکورٹ نے وزیر اعلیٰ سندھ کے مشیر جیل خانہ جات اعجاز جاکھرانی اور دیگر کے خلاف کرپشن انکوائریز اور ضمانتو ں سے متعلق دائر درخواستوں پر اعجاز جاکھرانی کے زیر سماعت کیسز سکھر بینچ منتقل کردیے۔منگل کو چیف جسٹس احمد علی ایم شیخ کی سر براہی میں 2رکنی بینچ نے درخواستوں کی سماعت کی ۔اعجاز جاکھرانی نے سندھ ہائیکورٹ سے عبوری ضمانت حاصل کر رکھی ہے۔