ملتان میں 3608 ٹیسٹ ہوئے، ہر ڈاکٹر کو ماسک دیا‘ یاسمین راشد

144

ملتان (صباح نیوز) صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا ہے کہ وزیر خارجہ کے تحفظات دور کرنے ملتان آئی ہوں۔ انہوں نے ملتان سرکٹ ہائوس میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جی ٹی روڈ کورونا وائرس سے متعلق ہمارا ہاٹ اسپاٹ ہے‘ ہر ڈاکٹر کو این 95 ماسک دیا گیا ہے‘ ہر ہفتے یہ تبدیل کیا جاتا ہے‘ 3 ہزار800 ڈاکٹرز اور طبی عملے کے کورونا ٹیسٹ کرنے ہیں۔ انہوں نے شاہ محمود قریشی کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ شاہ صاحب نے لیب میں بہتری نہ لانے کی بات کی لیکن ملتان میں3608 ٹیسٹ کیے گئے‘ پنجاب میں کورونا وائرس کے مصدقہ کیسز کی تعداد4227 ہے‘ جنوبی پنجاب میں کورونا کے183مریض صحتیاب ہو چکے ہیں جبکہ 19مریضوں کی حالت نازک ہے۔