کراچی : نیب نے آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں پیپلز پارٹی کے رہنما خورشید شاہ کو اہلخانہ سمیت 5مئی کوطلب کرلیا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق نیب نے خورشید شاہ کی بیگم ، بیٹوں اور بیٹی کوشوہرسمیت حاضر ہونے کا نوٹی فیکشن جاری کیا ہے، ساتھ ہی صوبائی وزیر اویس قادر شاہ کو بھی طلب کیا ہے۔
نیب حکام کا کہنا ہے کہ تمام افراد کو بینک ٹرانزیکشنز کی معلومات کے لیے طلب کیا گیا ہے، ان کے بینکوں میں لاکھوں اور کروڑوں کی ٹرانزیشکن ہوئی ہیں اس تسلسل میں طلب کیا گیا ہے۔