ایران بحری میزائلوں کی رینج کو 700 کلو میٹر تک بڑھانے میں کامیاب

633

تہران: ایرانی پاسداران انقلاب کے نیول کمانڈر علی رضا تنکسیری کا کہنا ہے کہ گزشتہ ہفتے شمالی خلیج عرب میں امریکی بحری جہازوں اور امریکی کشتیوں کے درمیان تصادم اور اس کے نتیجے میں پیدا ہونے والی کشیدگی کے بعد تہران سمندر میں میزائلوں کی رینج کو 700 کلو میٹر تک بڑھانے میں کامیاب ہوگیا ہے۔

ایرانی نیوز ایجنسی ‘سپاہ نیوز’ کے مطابق ایران نےسمندر میں پانی کے اوپرتیرنے والی 55 میٹرطویل موٹرکشتی، جنگی کشتیاں اور ایئرکرافٹ بھی تیار کیے ہیں۔

ایرانی نیول عہدیدار تنکسیری کا کہنا ہے کہ خطے میں امریکیوں کی موجودگی امن کو تاراج کررہی ہے،انہوں نے امریکا پر الزام عاید کیا کہ سمندر میں موجود کشتیوں کے درمیان تصام کا ذمہ دار امریکا ہے جو بین الاقوامی قوانین کی سنگین خلاف ورزیوں کا مرتکب ہو ہا ہے۔ ہم نے یڈیو ٹرانسمیشن کے ذریعے امریکیوں کوآگے بڑھنے سےروکا مگر انہوں نے ہماری وارننگ پرکوئی توجہ نہیں دی۔