لاڑکانہ (نمائندہ جسارت) گاؤں لال بخش حاجانو میں 30 سالہ شادی شدہ خاتون تین بچوں کی والدہ خاتون ثانیہ چانڈیو کو شوہر نے گھریلو ناچاقی کے باعث فائرنگ کرکے زخمی کردیا، جسے ورثا نے تشویش ناک حالت میں لاڑکانہ چانڈکا اسپتال کے شعبہ حادثات منتقل کیا جہاں دوران علاج خاتون دم توڑگئیں جبکہ لاش پر ورثا روتے رہے۔ ورثا کے مطابق خاتون ثانیہ کو اس کے شوہر اوشاق علی چانڈیو نے گھریلو ناچاقی کے باعث سر میں گولی مارکر کر قتل کرنے کے بعد فرار ہوگیا۔ دوسری جانب آخری اطلاع موصول ہونے تک واقعے کا مقدمہ درج نہ ہوسکا اور نہ کوئی گرفتاری عمل میں آسکی۔