کراچی (نمائندہ جسارت) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول زرداری، صوبائی وزیر تعلیم سعید غنی، صوبائی نائب صدر راشد حسین ربانی اور پی پی سندھ کے جنرل سیکرٹری وقار مہدی نے پیپلز پارٹی کے رکن سابق صوبائی وزیر رکن سندھ اسمبلی جام خان شورو سے ان کے والد سردار دیدار خان شورو کے انتقال پر تعزیت کرتے ہوئے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے اور مرحوم کے لیے مغفرت، بلندی درجات اور لواحقین کے لیے صبر جمیل کی دعا کی ہے۔