برلطن (انٹرنیشنل ڈیسک) کورونا وائرس کے باعث لاک ڈاؤن کے دوران مشہور باکسر ہیلم اوٹ نے اسلام کی حقانیت کو پہچان لیا اور اسلام قبول کرنے کا اعلان کر دیا۔ جرمنی سے تعلق رکھنے والے ہیلم اوٹ نے اپنے وڈیو پیغام میں اسلام قبول کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ لاک ڈاؤن نے مجھے اسلام کے آفاقی پیغام کو سمجھنے کا موقع دیا۔ مسلسل مطالعے اور غور و فکر کے بعد میں اس نتیجے پر پہنچا کہ اسلام ایک امن پسند مذہب ہے، جس میں دین و دنیا کی کامیابی کا راز چھپا ہوا ہے۔ انہوں نے وڈیو پیغام میں کلمہ پڑھ کر اپنے مسلمان ہونے کا اعلان کیا۔