برفانی ریچھ کا شہری علاقوں میں گھس کر حملہ

1967

برفانی ریچھ کا شہری علاقوں میں گھس کر حملہ متعدد جانوروں کو ہلاک کر دیا ہے۔تفصیلات کے مطابق چترال کے علاقے سور لاسپور میں برفانی ریچھ خوارک کی تلاش میں رہائشی علاقوں میں گھس آیا ہے۔

جہاں اس نے متعدد جانوروں کو کھانے کی غرض سے ہلاک کر دیاہے،علاقہ مکینوں کے مطابق گزشتہ کئی روز سے علاقے میں دیکھا جا رہا تھا۔

مکینوں کا کہنا ہے کہ برفانی ریچھ اب تک کئی بھیڑ بکریوں کو کھا چکا ہے۔علاقے میں ریچھ کی موجودگی کے باعث خوف و ہراس پایا جا رہا ہے ہے۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ برفانی ریچھ کو ڈرانے کیلئے پتھراؤ بھی کیا گیا ہے۔سابق یونین ناظم لاسپور سلیمان شاہ کا کہنا ہے کہ علاقے میں کسی قسم کا کوئی وائلڈ لائف ڈیپارٹمنٹ موجود نہیں ہے۔

جس کے باعث علاقہ مکین انتہائی پریشانی میں مبتلا ہیں۔برفانی ریچھ گزشتہ کئی مہینوں سے دنیا کے بلند ترین پولو گروانڈ شندور میں موجود تھا ۔

شہریوں نے وائلڈ لائف سے مطالبہ کیا ہے کہ برفانی ریچھ کو محفوظ علاقے میں منتقل کیا جا ئے تاکہ شہریوں اور پالتو جانوروں کو محفوظ رکھا جا سکے۔

واضح رہے اس سے قبل وائلڈ لائف نے اسلام آباد میں مارگلہ ہلز کیلئے سیر و تفریح کرنے والوں کو خبردار کیا تھا،ٹریل 5 کے قریب لیپرڈاور دیگر جنگلی جانور دیکھے گئے تھے۔

وائلڈ لائف کے حکام کے مطابق ٹریل 5 پر لیپرڈزسمیت دیگر جنگلی جانوروں کی نقل و حرکت اور تعداد معلوم کرنے کیلئے 4 کیمرے نصب کئے گئے ہیں جو فوٹو بھی لیتے ہیں اور مختصر وڈیو بھی بناتے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ یہ جانور پورا سال یہاں رہتے ہیں ان کی تعداد کا اندازہ لگایا جا رہا ہے۔انہوں نے بتایا کہ ہائیکنگ کیلئے جانے والے افراد ہوشیار رہیں اور ان جانوروں کے ساتھ چھیڑ چھاڑ نہ کریں۔