بیجنگ: کورونا وائرس کو شکست دینے کے بعد چین نےدنیا کے سب سے بڑے فٹ بال اسٹیڈیم کی تعمیرکا آغازکردیا۔
گوانگ ذو ایورگرینڈے نامی چینی فٹ کلب کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ 1 لاکھ سیٹوں پر مشتمل اسٹیڈیم کی تعمیرات کا آغاز ہوگیا ہے۔
کنول کے پھولوں کی شکل کا اسٹیڈیم پر 1.7 بلین ڈالر یعنی (12 بلین یوآن) لاگت آئے گی جبکہ اسٹیڈیم کا کام 2022 کےآخر میں مکمل ہوگا۔
واضح رہے کہ امریکی ڈیزائنز حسن سید نے اسٹیڈیم کا ڈیزائن کیا ہے۔
Chinese side Guangzhou Evergrande have begun construction on their new 100,000-seat stadium, at an estimated cost of $1.7 billion 🤯🌸 pic.twitter.com/AWXLuZNtxy
— ESPN FC (@ESPNFC) April 18, 2020