جیکب آباد، لاڑکانہ، کندھکوٹ اور کشمور میں من پسند افراد میں راشن تقسیم کیا جارہا ہے، آغا شمس پٹھان

101

شکارپور(ڈسٹرکٹ رپورٹر) پی ٹی آئی ناردرن سندھ ریجن کے نائب صدرآغا شمس پٹھان نے کہا ہے کہ دنیا کے پتھر دل انسان بھی اس وقت مستحق اور غریب افراد کی مدد میں لگے ہوئے ہیں ، لیکن سندھ حکومت میں شامل وزرا پیسے جمع کرنے کے نئے نئے منصوبے بنانے میں مصروف ہیں، شکارپور سمیت جیکب آباد، لاڑکانہ، کندھکوٹ اور کشمور میں من پسند افراد کے ہاتھوں راشن تقسیم کرایا جارہا ہے۔ منتخب کونسلرز اور یونین کونسل کے چیئرمین کو بائی پاس کرکے راشن کی تقسیم اپنے آدمیوں کے ہاتھوں میں دی گئی ہے، جس وجہ سے مستحق لوگوں تک راشن نہیں پہنچ سکا ہے۔ عدالت عظمیٰ کا شکریہ ادا کرتے ہیں جنہوں نے غیر منصفانہ تقسیم کا نوٹس لیا ہے، امید ہے کے عدالت صحیح طریقے سے راشن پہنچانے کے احکامات جاری کرے گی۔