نوابشاہ (سٹی رپورٹر) سندھ میں سخت لاک ڈاؤن کے باوجود شراب کی فروخت جاری، ایس ایس پی شہید بینظیر آباد تنویر حسین تنیو کے حکم پر اے وی سی سی پولیس نوابشاہ کے انچارج مبین احمد پڑھیار نے خفیہ اطلاع پر تاج کالونی ریلوے پھاٹک پر ایک گاڑی پر چھاپا مار کر لاکھوں روپے مالیت کی ولایتی شراب کی 233 بوتلیں برآمد کرکے دو ملزمان مورو کے رہائشی حاجی نثار احمد سولنگی اور شاہد چنا کو گرفتار کر کے ان پر سیکشن 3 اور 4 منشیات ایکٹ کے تحت کیس نمبر 79 تھانہ اے سیکشن پر داخل کردیا ہے۔ اس موقع پر اے وی سی سی پولیس نوابشاہ کے انچارج انسپکٹر مبین احمد پڑھیار نے بتایا کہ ہمیں خفیہ اطلاع ملی کہ ایک سرف گاڑی شراب کے کارٹن لے کر نوشہرو فیروز جارہی ہے تو ہم نے ناکہ بندی کرکے تاج کالونی پھاٹک کے نزدیک گاڑی کی تلاشی لی تو گاڑی میں سے 233 ولایتی شراب کی بوتلیں برآمد ہوئیں جن کی مالیت لاکھوں روپے ہے جبکہ دو ملزمان مورو کے رہائشی حاجی نثار احمد سولنگی اور شاہد چنا کو گرفتار کرکے ان پر اے سیکشن پولیس اسٹیشن پر مقدمہ درج کردیا ہے۔