سکھر (نمائندہ جسارت) سول اسپتال سکھر کے آئسولیشن وارڈ میں زیر علاج کورونا وائرس میں مبتلاایک اور مریض دم توڑ گیا ، سخت سیکورٹی میںتدفین، ایم ایس سول اسپتال ڈاکٹر تسلیم خمیسانی کے مطابق ٹکر محلہ سکھر کے رہائشی ریٹائر سرکاری ملازم کو تین روز قبل آئسولیشن وارڈ میں داخل کیا گیا تھا،61سالہ متاثرہ مریض کے گمبٹ اسپتال سے کرونا ٹیسٹ کرایا گیا جو پازیٹو آیا تھا۔ دوسری جانب متوفی میڈیکل ٹیمیں آئسو لیشن وارڈ پہنچ گئی ہیں اور انہوں نے میت کو گھر منتقل کرنے کے انتظامات مکمل کیے۔ واضح رہے کہ سکھر میں کورونا سے فوت ہونے والوں کی تعداد دو ہوگئی ہے۔ اس سے قبل سکھر کے علاقے جناح چوک کی مکین ستر سالہ خاتون کورونا کے باعث فوت ہوچکی ہیں، زونل انچارج ایدھی عرس مگسی کے مطابق کورونا وائرس سے جاں بحق شخص کی تدفین کر دی گئی، سخت سیکورٹی میں تدفین کی گئی، ایدھی کے تین اور دو صحت کے ملازمین نے نماز جنازہ کے بعد نواں گوٹھ قبرستان میں تدفین کی، دوران تدفین پورے قبرستان کو سیل کیا گیا تھا۔