حیدر آباد (اسٹاف رپورٹر) قومی امن رابطہ کونسل پاکستان کے مشیر اعلیٰ سابق ایم پی اے سردار امتیاز پھلپوٹو نے ہیومین رائٹس یوتھ آرگنائزیشن علما مشائخ فیڈریشن آف پاکستان سندھ کے سیکرٹری اطلاعات احمد مردان گورائیہ پر خیرپور میں نامعلوم افراد کی جانب سے قاتلانہ حملے میں زخمی ہونے والے واقعہ کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے پولیس کی مجرمانہ غفلت اور سندھ حکومت کے امن و امان کے دعووں کی نفی قرار دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ قاتلانہ حملے میں ایس ایچ او، ہیڈ محرر اور دیگر اہلکار سہولت کار ہیں، ملوث ملزمان کو گرفتار کرکے عبرت ناک سزا دی جائے ۔انہوں نے ایک بیان میں مزید کہا کہ درگاعالیہ بھیج پیر جٹا کے ز یب سجادہ اور جمعیت علما پاکستان نیازی وکلا ونگ کے مرکزی صدر مرشد احمد سفیان گورایا ایڈووکیٹ نے لینڈ مافیا اور قبضہ گروپ کے سرغنہ غلام نبی جونیجو کیخلاف آواز بلند کر رکھی تھی اور اس کے غیر قانونی اقدامات کیخلاف کارروائی کے لیے حکام بالا سمیت ایس ایس پی خیرپور کو بھی درخواستیں دے رکھی تھیں مگر افسوس کہ لینڈ مافیا اور قبضہ گروپ کے سرغنہ غلام نبی جونیجو اور اس کے ساتھیوں کیخلاف ایک سال گزرنے کے باوجود SSP خیرپور کے احکامات پر تھانہ سی سیکشن شاہ حسین پولیس نے ملزمان کیخلاف کارروائی نہ کی بلکہ ملزمان کو تحفظ فراہم کرتی رہی اور اب بھی کررہی ہے۔