لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) جمعیت علماء اسلام (ف)کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ رمضان میں نماز اور نماز تراویح گھر میں ہی پڑھوں گا۔ جس مسئلے پر حکومت کے ساتھ اتفاق رائے ہوجاتا ہے اس کا احترام کرنا چاہیے۔ ہمیں حدودوقیود کا خیال رکھنا چاہیے۔ انہوں نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کراچی میں تمام مسالک کے علماء کا اجلاس ہوا تھا، اس میں اپنی کچھ تجاویز دی تھیں۔ابتدا میں ہماری اور ان کی تجاویز مشترکہ تھیں۔ بھارت کے علماء کی مساجد کے حوالے سے جو تجاویز آئیں وہ بھی تقریباً ہماری تجاویز کے برابر تھیں۔ انہوں نے کہا کہ اتفاق رائے کے بعد میری ذاتی رائے بس ذاتی رائے رہ جاتی ہے۔ جس مسئلے پراتفاق رائے ہوجاتا ہے اس کا احترام کرنا چاہیے۔ہمیں حدودوقیود کا خیال رکھنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ رمضان میں گھر میں نماز ادا کروں گا اور تروایح بھی گھر میں پڑھوں گا۔واضح رہے صدرمملکت ڈاکٹر عارف علوی اور ملک بھر کے تمام مکاتب فکر کے علمائے کرام کے درمیان رمضان المبارک میں مساجد میں عبادات کیلیے 20 نکات پر اتفاق ہوگیا ہے