لاہور(نمائندہ جسارت)پاکستان مسلم لیگ (ق ) کے صدر چودھری شجاعت حسین نے امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق کوفون کیا ۔ دونوں رہنمائوں نے ملک کی موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا ۔ چودھری شجاعت حسین نے کورونا کے حوالے سے جماعت اسلامی کی ریلیف سرگرمیوں کو سراہا اور ان کی تعریف و تحسین کی ۔