بدین، مزید دو افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق، ضلع بھر میں مریضوں کی تعداد چار ہوگئی

133

بدین (نمائندہ جسارت) بدین میں مزید دو افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق، ضلع بھر میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد چار ہوگئی۔ بدین کی تحصیل ٹنڈوباگو کے محمد ادریس بھان اور تحصیل تلہار کے جاوید تالپور کو طبیعت خراب ہونے پر آئسولیشن وارڈ منتقل کر کے ٹیسٹ رپورٹ کے لیے نمونے کراچی روانہ کیے گئے جہاں کورونا وائرس کے ٹیسٹ پازیٹو آئے اور مریضوں میں کورونا وائرس کی تصدیق کردی گئی۔ یاد رہے اس سے قبل بدین اور گولارچی میں ایک ایک کورونا وائرس کے مریض میں تصدیق ہوچکی ہے۔ ضلع بدین میں اب تک چار افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوچکی ہے۔