ٹنڈوالہیار ،فوڈانسپکٹرز کو گندم کی خرداری کے احکامات

667

ٹنڈوالہٰیار (نمائندہ جسارت) حکومت سندھ کی جانب سے سندھ میں نئی آنے والی گندم کی خریداری کے لیے سندھ کے تمام اضلاع کے فوڈ انسپکٹرز کو فوری طور پر گندم خریداری کے احکامات جاری کردیے اس سلسلے میں محکمہ فوڈ ٹنڈوالہیار کی جانب سے ضلع کو ملنے والے ٹارگیٹ تین لاکھ نوے ہزار گندم کی بوری خریداری کو حاصل کرنے لیے کام شروع کردیا گیا۔ حکومت سندھ کی جانب سے سندھ میں نئی آنے والی گندم کی خریداری کے لیے سندھ کے تمام اضلاع کے فوڈ انسپکٹرز کو فوری طور پر گندم خریداری کے احکامات جاری ہونے پر محکمہ فوڈ ٹنڈوالہٰیار کی جانب سے ضلع کو ملنے والا ٹارگٹ تین لاکھ نوے ہزار گندم کی بوری خریداری کو حاصل کرنے لیے کام شروع کردیا گیا۔ رابط کرنے پر فوڈ انسپکٹر غلام محمد لغاری نے بتایا کہ حکومت کی جانب سے جیسے ہی گندم خریداری کے احکامات ملے ہم نے ضلع بھر میں گندم خریدنے کے لیے سات خریداری سینٹر قائم کردیے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ حکومت کی جانب سے آبادگاروں سے گندم سرکاری ریٹ چودہ سو روپے پر خریداری کا عمل شروع کردیا گیا اور جو آبادگار باردانہ حاصل کرنا چاہتا ہے وہ آبادگار ہونے کا ثبوت فراہم کرتے ہوئے اپنا شناختی کارڈ کی کاپی جمع کروائے انہیں باردانہ جاری کردیا جائے گا۔