حیدر آباد (اسٹاف رپورٹر) سنی تحریک حیدر آباد کے رہنما ایم چمن خان نقشبندی نے کہا ہے کہ مفتی منیب الرحمن کی جانب سے نماز جمعہ باجماعت پڑھانے کے اعلان کا خیر مقدم کرتے ہیں، مساجد میں آنے سے مسلمانوں کی رہنمائی ہوگی اور مسلمان اپنے رب کو راضی کرنے کے لیے بے پناہ کوشش کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ اب مساجد کے تالے کھولنا چاہییں، نماز باجماعت ہونی چاہیے۔ ان شاء اللہ یہ بیماری دور ہو جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کی جانب سے غریب عوام کے لیے بارہ ہزار روپے کا پیکج عوام سے مذاق ہے۔