نوابشاہ، گرمی آتے ہی بجلی کی آنکھ مچولی کا کھیل شروع

80

نوابشاہ (سٹی رپورٹر) ضلع شہید بے نظیر آباد میں گرمی شروع ہوتے ہی بجلی کی آنکھ مچولی کا کھیل شروع ہوگیا، کئی علاقوں میں دو دو گھنٹے تک لاک ڈائون کے دوران بجلی چلی جاتی ہے۔ شہریوں نے احتجاج کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت نے اعلامیہ میں کہا تھا کہ لاک ڈائون کے دوران بجلی نہیں جائے گی، لوڈشیڈنگ کے باعث گھروں میں محصور بزرگوں، بچوں اور خواتین کو شدید دشواریوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے تو نوجوان اور مرد حضرات باہر گلی، محلوں میں ڈیرے ڈال لیتے ہیں، جس کی وجہ سے لاک ڈائون کی اصطلاحات بے معنی ہوکر رہ گئی ہیں۔ شہریوں نے غصے کا اظہار کرتے ہوئے یہ بھی کہا کہ حکومت اپنے ہی اعلان پر عملدر آمد کرتے ہوئے نظر آرہی ہے تو دوسری جانب شہر میں برف بھی نہیں مل رہی جس کی وجہ لاک ڈائون ہے۔ شہریوں نے مطالبہ کیا ہے کہ لاک ڈائون کے دوران بجلی کی بندش کو بحال رکھا جائے تاکہ محدود زندگی متاثر نہ ہوسکے۔