ٹھٹھہ (نمائندہ جسارت) جھمپیر کے نواحی گائوں میں کورونا وائرس کے باعث انتقال کرنے والے شخص کے خاندان کے 20 افراد کی کورونا وائرس کی رپورٹس منفی آگئی۔ تین روز قبل جھمپیر کے قریب گاؤں رمضان بروہی کے رہائشی جمعوں بروہی کورونا وائرس کی وبا سے انتقال کرگیا تھا۔ انتظامیہ نے ان کے گائوں کو سیل کرکے قرنطینہ میں تبدیل کردیا تھا، کل ان کے گائوں اور خاندان کے باقی 20 افراد کی رپورٹس منفی آگئی ہیں۔ محکمہ صحت سندھ کی جاری رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ تمام افراد کے سیمپل حاصل کرلیے گئے تھے، ٹیسٹوں کے بعد تمام افراد کی منفی رپورٹس آگئی ہے۔