گلگت بلتستان میں یومیہ صرف 15ٹیسٹ کیے جارہے ہیں، بلاول

116

کراچی (نمائندہ جسارت) گلگت بلتستان میں یومیہ صرف 15ٹیسٹ کیے جارہے ہیں۔ چئیرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول زرداری دعویٰ کیا ہے کہ گلگت بلتستان میں یومیہ صرف 15ٹیسٹ کیے جارہے ہیں۔ انہوں نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان میں اتنی کم تعداد میں ٹیسٹ ہونا تشویش ناک ہے۔ طبی عملہ کا حفاظتی کٹس کے بغیر کام کرنا وفاقی حکومت کی نااہلی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ گلگت بلتستان کی حکومت ڈویلپمنٹ کے فنڈز صحت کے شعبے میں لگائے،اس وقت ترقیاتی اسکیموں کی نہیں بلکہ زندگیاں بچانے کی ضرورت ہے۔ چیئرمین پیپلزپارٹی کی زیر صدارت پی پی گلگت بلتستان کے رہنماؤں کا ویڈیو لنک اجلاس ہوا جس میں انہیں
بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ وفاقی حکومت کی جانب سے گلگت بلتستان کو کوئی امدادی پیکج نہیں دیا گیا۔چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہا کہ گلگت بلتستان کی حکومت ترقیاتی بجٹ صحت کی سہولیات پر خرچ کرے۔ نہوں نے بتایا کہ چین کی حکومت نے گلگت بلتستان کو امداد پہنچا دی لیکن وفاقی حکومت نے کچھ نہیں کیا اور طبی عملے کو حفاظتی کٹس میسر نہیں کی گئیں۔ اس موقع پر بلاول نے کہا کہ چین کی حکومت کا شکرگزار ہوں کہ انہوں نے گلگت بلتستان کی امداد کی، وفاقی حکومت کو بھی اپنا کردار ادا کرنا ہو گا۔ان کا مزید کہنا تھا کہ وفاقی حکومت تمام صوبوں کو وہ حقوق دے جو ان کی بنیادی ضرورت ہیں۔ انہیں تمام صوبوں کے شعبہ صحت میں تعاون کرنا ہوگا۔