کوئٹہ ،کوسٹ گارڈ کے تحت ماہی گیروں کی اسکریننگ اور راشن کی تقسیم

173

کوئٹہ(نمائندہ جسارت) پاکستان کوسٹ گارڈ کے زیر اہتمام بلوچستان کے ساحلی علاقوں میں ماہی گیروں کی اسکریننگ اور راشن کی تقسیم کا سلسلہ جاری ہے ۔ ترجمان پاکستان کوسٹ گارڈ کے مطابق پسنی، گوادر، جیوانی، اورماڑہ، اوتھل ، وندر ، ڈام اورگڈانی سمیت دیگر ساحلی علاقوں میں کھلے سمندر کے اندر 15 ہزار 733 ماہی گیروں کی اسکریننگ کی گئی ، اسکریننگ کے عمل میں کوست گارڈ کی 20 چھوٹی بڑی کشتیوں اور600 اہلکاروں پر مشتمل نفری نے حصہ لیا ، مشتبہ ماہی گیروں کو مزید علاج کیلیے اسپتال منتقل کر دیا گیا۔اس کے علاوہ دور دراز علاقوں میں 1400 ماہی گیروں کو راشن بھی تقسیم کیا گیا۔