لاہور: مسلم لیگ (ن) کے رہنما عطاءاللہ تارڑ کا کہنا ہے کہ شہباز شریف کورونا اورلاک ڈاؤن کے پیش نظرآ ج نیب میں پیش نہیں ہوں گے۔
مسلم لیگ (ن) کے مرکزی ڈپٹی جنرل سیکریٹری عطاءاللہ تارڑ نے قائد حزب اختلاف اور صدر مسلم لیگ ن شہباز شریف کی نیب میں پیشی کے معاملے پر کہا ہے کہ شہباز شریف کورونا اورلاک ڈاؤن کے پیش نظر آج نیب میں پیش نہیں ہوں گے۔
انہوں نے کہا کہ قائد حزب اختلاف شہبازشریف نے نیب کو اپنا تحریری جواب جمع کرادیا ہے، شہبازشریف 130دن زیر حراست رہے جس میں سے 61 دن نیب کی تحویل میں رہے۔
عطاءاللہ تارڑ نے مزید کہا کہ نیب کے سوالنامے کے حوالے سے دوران حراست بھی مکمل تفتیش کی گئی جبکہ شہباز شریف کی جانب سےتفصیلی، تحریری جواب بھی جمع کروائے جا چکے ہیں تاہم کورونااور لاک ڈاؤن کے حالات میں نیب میں پیش نہیں ہوا جاسکتا۔
یاد رہے کہ قائد حزب اختلاف اور صدر مسلم لیگ ن شہباز شریف کو نیب نے آج طلب کیا تھا۔