پاکستان نے بھارتی آرمی چیف کے بیان کو مسترد کردیا

308

پاکستان نے بھارت کے آرمی چیف کی جانب سے دیے گئے بیان کو مسترد کردیا۔

ترجمان دفتر خارجہ عائشہ فاروقی نے بیان میں کہا  کہ پاکستان خطے کے امن اور سلامتی کیلیے بھارت پر لائن آف کنٹرول کی پاسداری کیلیے زور دیتا ہے اور بھارتی آرمی چیف کے بیان کو مسترد کرتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی تسلط کا سلسلہ جاری ہے ،مقبوضہ کشمیر کے عوام کو کرونا کا بھی سامنا ہے اوروادی میں انسانی حقوق کے صورتحال تشویش ناک ہے۔

ترجمان نے کہا کہ کرونا وائرس  نے صحت اور معیشت کے شعبے جو نقصان پہنچایا،وزیر اعظم کی کال پر عالمی اداروں نے مثبت ردعمل کا مظاہرہ کیا اور عالمی اداروں نے ترقی پذیر ممالک کیلیے قرضوں میں سہولت کا اعلان کیا ہے۔