کراچی: سندھ بھر میں آج 12 سے 3 بجے تک لاک ڈائون مزید سخت ہوگا۔
کورونا وائرس پھیلائو کو روکنے کے لیے حکام کی جانب سے سندھ میں آج 12 سے 3 بجے تک لاک ڈائون مزید سخت کرنے کا کہا گیا ہے، عوام کی نقل وحرکت اور کاروبار مکمل بند رہے گا۔
مہلک مرض سے بچائو کے لیے کراچی میں لاک ڈائون 26 ویں روز بھی جاری ہے،مختلف مقامات پر قانون نافذ کرنے ادارں کے اہلکار بھی تعینات ہیں۔
دوسری جانب شہر قائد میں لاک ڈائون کی خلاف وزری کرنے والوں کے خلاف پولیس کی جانب سے کاروائیوں کا سلسلہ جاری ہے،کراچی پولیس کے ترجمان نے اس حوالے سے اعداد وشمار بھی جاری کیے ہیں۔
اعداد وشمار کے مطابق کراچی میں 23 مارچ سے 16 اپریل تک لاک ڈائون کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف 1393 مقدمات درج کیے جبکہ 4039 افراد کو گرفتار کیا گیا۔
ترجمان کراچی پولیس کے مطابق گزشتہ روز 78 رکشے،2 گاڑیاں اور 83 موٹر سائیکلوں کو ضبط کیا گیا ہے۔