کوروناوائرس: جمائمہ گولڈ اسمتھ کی برطانوی حکومت پر تنقید

711

لندن: وزیر اعظم عمران خان کی سابق اہلیہ جمائمہ گولڈ اسمتھ نے برطانوی عوام کا سست رفتاری سے کوروناوائرس ٹیسٹ کئیے جانے پر حکومت پر شدید تنقید کی ہے۔

غیر ملکی نیوز ایجنسی کے مطابق جمائمہ کا کہنا ہے برطانیہ میں کوروناوائرس کیسز میں غیر معمولی تیزی سے اضافہ ہورہا ہے تاہم حکومت لوگوں کے جلد سے جلد کورونا ٹیسٹ کرنے میں متحرک نہیں دکھائی دیتی۔

انہوں نے کہا کہ برطانوی حکومت عوام کے کورواناوائرس ٹیسٹ کرنے میں سست روی سے کام لے رہی ہے۔ رازانہ صرف 18 ہزار افراد کا کورونا ٹیسٹ کیا جارہا ہے جو کہ تشویش ناک ہے۔ حکومت کو چاہیے کہ جرمنی سے سبق لے جہاں 17 لاکھ افراد کا کورونا ٹیسٹ کیا جاچکا ہے۔

واضح رہے کہ برطانیہ میں کوروناوائرس کیسز کی تعداد 103,093 ہے جبکہ اموات کی تعداد 13,729 ہے۔