اللہ نے کورونا کی شکل میں دنیا کو امتحان میں ڈالا ہے،شیخ رشید

309

راولپنڈی(خبر ایجنسیاں)وفا قی وزیر ریلوے شیخ رشید نے کہا ہے کہ ملک میں کورونا قابو میں ہے۔یہ وقت قوم کے نیک اور ایک ہونے کا ہے۔ صوبوں کے درمیان اتفاق رائے کی ضرورت ہے۔ راشن تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کورونا سے یہاں وہ تباہی نہیں پھیلی جو یورپ میں ہوئی۔ وزیراعظم ریلیف فنڈ میں سب سے زیادہ فنڈ دیں گے۔ اللہ نے کورونا کی شکل میں دنیا کوامتحان میں ڈالا ہے۔ رمضان میں اللہ تعالیٰ سے دعا کرنی ہے کہ ہماری مدد کرے۔ یہ وقت اتحاد کا ہے، عوام کو مسائل کا سامنا ہے، وزیراعظم کا مؤقف ہے کہ لاک ڈاؤن کو آہستہ آہستہ کم کریں۔