آصفہ زرداری کی توہین عدالت کی درخواست پر سماعت 27 اپریل تک ملتوی

263

اسلام آباد( آن لائن )جعلی بینک اکائونٹس کیس میں آصفہ زرداری کی توہینعدالت کی درخواست پر سماعت 27اپریل تک ملتوی کر دی۔جمعرات کو سابق صدر آصف علی زرداری کی جیل میں بیٹی آصفہ زرداری سے ملاقات نہ کرانے کے معاملے پراحتساب عدالت میں آصفہ کی جیل حکام کے خلاف توہین عدالت کی درخواست پر سماعت ا سپیشل جج سینٹرل کامران بشارت مفتی نے بطور ڈیوٹی جج احتساب عدالت سماعت کی ۔آصفہ کی درخواست میں کہاگیاکہ عدالتی احکامات کے باوجود جیل حکام نے والد آصف زرداری سے ملاقات نہیں کرائی۔درخواست آصف زرداری کے ضمانت پر رہا ہونے سے قبل جوڈیشل ریمانڈ کے دوران دائر کی گئی تھی۔ عدالت نے کہاکہ درخواست کو جعلی بینک اکا ئونٹس کیس کی سماعت کے موقع پر ہی سنا جائیگا۔احتساب عدالت نے آصفہ کی توہین عدالت کی درخواست پر سماعت 27 اپریل تک ملتوی کر دی۔