حکومت کی جانب سے اعلان کردہ یوٹیلٹی اسٹورز پر رمضان ریلیف پیکج کل سے شروع ہوگا۔
تفصیلات کے مطابق یوٹیلٹی اسٹورز کیلئے سبسڈائز اشیاء کے نئے ریٹ مقرر کردیے گئے، یوٹیلٹی اسٹورز پر500 گرام کھجوروں کی قیمت میں 10 روپے تک کمی کی گئی ہے۔
اسی طرح 500 گرام کھجور 90 روپے سے کم ہوکر 80 روپے ہوگئی، 100 گرام ہلدی کی قیمت 4 روپے کمی کے ساتھ 31 روپے ہوگئی۔
200 گرام دھنیا پاؤڈر کی قیمت 9 روپے کمی سے 81 روپےہوگئی،50 گرام گرم مسالحہ پاؤڈرکی قیمت 6 روپے کمی سے 58 روپے ہوگئی۔
رمضان المبارک کیلئے نئے ریٹس کا اطلاق 17 اپریل سے ہوگا اور عوام کو سبسڈائز نرخ پر اشیا فراہم کی جائیں گی۔