لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی کرنے پر پولیس نے حیدری، ملیر ہالٹ سے 72 مسافروں کو گرفتار کرلیا ۔
ایس ایس پی سینٹرل کے مطابق لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی کرنے اور غیر قانونی طور پر مانسہرہ جانے والے مسافروں کو حراست میں لے لیا ہے جبکہ کنٹینر کے مالک اور ڈرائیور کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔
ایس ایس پی سینٹرل کا کہنا ہے کہ کنٹینر کو تحویل میں لیکر تھانےمنتقل کردیا گیا ہے۔