دادو،منشیات فروش پولیس کیخلاف مجھے استعمال کررہا ہے،رمیش کولہی

145

دادو (نمائندہ جسارت)دادو کے نواحی گاؤں جھلو کے رہائشی مزدور رمیش کولھی نے دادو پریس کلب پہنچ کر الزام عائد کیا ہے کہ گائوں کا رہائشی اللہ بخش چھجڑو بلاجواز پولیس کے خلاف احتجاج کرانے کے لیے اکسا رہا ہے کیونکہ چند روز قبل پولیس نے ان کا منشیات کا اڈا بند کرایا ہے جس پر مجھے بار بار تنگ کر رہا ہے کہ پولیس کے خلاف احتجاج کرو کہ وہ تمہارے گھر میں داخل ہوئی ہے اور خواتین پر تشدد کرتی ہے جبکہ ایسا نہ کرنے پر مجھے دھمکیاں بھی دے رہا ہے۔ مزدور رمیش کولھی نے مزید بتاتے کہا کہ پولیس ہمیں تنگ نہیں کرتی نہ ہی ہمارے گھروں میں داخل ہوکر خواتین پر تشدد کرتی ہے ہم محنت کش اور مزدور لوگ ہیں، اللہ بخش چھجڑو میرا نام استعمال کراکے پولیس کے خلاف خبریں بھی چلا رہا ہے جس پر ہمیں پولیس سے خطرہ ہے۔ انہوں نے آئی جی سندھ، ڈی آئی جی حیدرآباد اور ایس ایس پی دادو سے مطالبہ کیا ہے کہ اللہ بخش چھجڑو کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے۔