نوابشاہ ،گائوں مھوال چانڈیو کے معذور افراد سرکاری راشن کے منتظر

253

نوابشاہ (سٹی رپورٹر )قاضی احمد یونین کونسل کے گائوں حاجی مھوال چانڈیو میں گزشتہ 23 دن گزرنے کے بعد بھی معذور اور غریب بے سہارا لوگ حکومتی راشن کی راہ تکتے تکتے بے حال ۔تفصیلات کے بعد مطابق گائوں مھوال چانڈیو کے جنرل کونسلرمحمد انور چانڈیو، ارباب چانڈیو، عبدالحمید چانڈیو اور گائوں کے غریب اور معذور لوگوں نے احتجاج کیا اور میڈیا سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ گزشتہ 23 دن سے حکومت کی جانب سے کوروناوائرس سے بچائو کیلیے دفعہ 144 اور لاک ڈائون نافذ ہے جس کی وجہ سے غریب لوگ کوروناوائرس اور بھوک دونوں سے لڑرہے حکومت کے واضح احکامات کے باوجود سرکاری انتظامیہ غریب اور نادار لوگوں تک راشن پہنچانے میں ناکام نظر آرہی ہے۔ جنرل کونسلر محمد انور چانڈیو کا کہناتھا کہ اسسٹنٹ کمشنر قاضی احمد اپنے من پسند لوگوں میں راشن تقسیم کررہے ہیں جبکہ حق دار طبقے کو اس سے یکسر محروم کردیا گیا ہے ۔اسسٹنٹ کمشنر سے جب میں نے اپنے وارڈ کے غریب لوگوں کے لیے راشن کا مطالبہ کیا تو مجھے گرفتار کروادیا گیا۔ دوسری جانب غریب اور معذور لوگوں کا کہنا تھا کہ ہمیں راشن کی فراہمی فوری طور پر کی جائے تاکہ ہمارے بچوں کو فاقوں سے نجات دلائی جاسکے۔