اسلام آباد (اے پی پی) اقوام متحدہ کے ادارہ براے مہاجرین ایجنسی یو این ایچ سی آر نے کوورنا وائرس کے تناظر میں عالمی برادری سے افغانستان، پاکستان اور ایران کو زیادہ سے زیادہ امداد دینے کی اپیل کی ہے اور کہا کہ افغان مہاجرین اور ان کے میزبان ممالک کو پیچھے چھوڑنے سے اس وائرس سے لڑنے کی عالمی کوششوں پر دور رس اور منفی اثرات مرتب ہوں گے‘ کورونا وائرس ترقی پذیر ممالک کے لیے ایک بہت بڑا خطرہ ہے۔ یو این ایچ سی آر نے عالمی برادری سے اپیل کی ہے کہ وہ تینوں ممالک کے ساتھ اظہار یکجہتی کرے۔