ایران نے امریکا کی جانب سے عالمی ادارہ برائے صحت کی فنڈنگ روکنے کے اقدام کی مذمت کردی ہے۔
تہران حکومت نے اپنے مختصر بیان میں کہا ہے کہ امریکا عالمی ادارہ صحت کی فنڈنگ روک کر دنیا بھر کے لوگوں کو موت کے منہ میں دھکیل رہا ہے۔
خیال رہے کہ آج وائٹ ہاؤس میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے نیوز بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ امریکا عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) کی امداد روک رہا ہے۔
امریکی صدر نے اپنے بیان میں کہا کہ ڈبلیو ایچ او کی نااہلی کی وجہ سے دنیا میں کرونا وائرس کے کیسز 20 گنا زیادہ ہوئے، عالمی ادارہ صحت نے کورونا وائرس بحران میں انتہائی بدنظمی کا مظاہرہ کیا اور اس کے پھیلاؤ کو چھپایا۔
یاد رہے کہ امریکا ہر سال ڈبلیو ایچ او کو 50 کروڑ ڈالر امداد فراہم کرتا ہے جو ادارے کے کل بجٹ کا 15 فیصد ہے۔
مزید پڑھیں: امریکا کا “عالمی ادارہ صحت” کی امداد روکنے کا اعلان