سکھر( نمائندہ جسارت)قرنطینہ مرکز سے لوگوں کی واپسی والا معاملہ، کورونا وائرس کو شکست دینے والے مزید 17 افراد گھروں کو روانہ۔ کمشنر شفیق مہیسر کے مطابق گھروں کو جانے والے افراد کا تعلق کراچی، حیدرآباداور نوابشاہ و دیگر علاقوں سے ہے، واپس جانے والے افراد کو کورونا وائرس کا مرض تھا، دوبارہ ٹیسٹ میں ان کی رپورٹ منفی آئی، مکمل صحت یابی کے بعد گھروں کو روانہ کیا جا رہا ہے، اب کورونا وائرس میں مبتلا 6 افراد رہ گئے ہیں۔ علاوہ ازیںپنجاب میں قرنطینہ کرائے گئے سندھ سے تعلق رکھنے والے تبلیغی جماعت سے وابستہ 63 افراد سکھر پہنچ گئے جنہیں گھروںکو واپس روانہ کیا جائے گا۔