خورشید شاہ ودیگر ملزمان کی ضمانت کی درخواستوں پر فیصلہ محفوظ

202

سکھر(آن لائن)خورشید شاہ ودیگر ملزمان کی ضمانت کی درخواستوں پر عدالت نے فیصلہ محفوظ کرلیا، تفصیلات کے مطابق سندھ ہائی کورٹ سکھر کے جسٹس امجد علی سہتو اور جسٹس شمس الدین عباسی پر مشتمل خصوصی بینچ نے پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما سید خورشید احمد شاہ ،صوبائی وزیر اویس شاہ، رکن سندھ اسمبلی فرخ شاہ سمیت 18 ملزمان کی ایک ارب 23 کروڑ روپے سے آمدن کیاثاثے بنانے کے الزام میں داخل نیب ریفرنس میں ضمانت کے لیے دائر کردہ درخواستوں کی سماعت کی سماعت کے موقع پر اویس شاہ، فرخ شاہ ودیگر عدالت میں پیش ،کلا نے ملزمان کی ضمانت کے حوالے سے دلائل دیے جس کے بعد عدالت نے فیصلہ محفوظ کرلیا ۔ملزمان کے وکیل قربان ملانو نے بتایا کہ عدالت نے فیصلہ محفوظ کیا تاہم تاریخ نہیں دی ، جس دن عدالت فیصلہ سنائے گی اس کے پیشگی نوٹس ملزمان اور وکلاء کو دیے جائیں جائیں گے ۔واضح رہے کہ پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما سید خورشید احمد شاہ اور رزاق بہرانی گرفتار ہیں جبکہ اویس شاہ اور دیگر ملزمان عبوری ضمانت پر ہیں اور انہوں نے بھی اپنی پکی ضمانت کے لیے درخواست دے رکھی ہے، خورشید شاہ اس وقت سکھر کے این آئی سی وی ڈی اسپتال میں زیر علاج ہیں۔