کورونا وائرس: ترکی کے جیلوں تک جاپہنچا

312

استنبول: ترکی میں کورونا وائرس کی وبا جیلوں تک جاپہنچی ہے، ترکی کی ایک جیل میں 3 سزا یافتہ قیدی کورونا سے ہلاک ہوگئے۔

عرب میڈیا کے مطابق ترکی کےوزیر انصاف عبدالحمید گل کا گزشتہ روز کہنا تھا کہ کورونا کی وباجیلوں تک پہنچ گئی ہے اور متعدد قیدی ہلاک ہوگئے ہیں۔ ترکی کے  پانچ جیلوں میں 17 قیدی اس مہلک وبا کا شکار ہوئے ہیں، ان میں سے 3 اسپتالوں میں دوران علاج ہلاک ہوگئے۔

یاد رہے کہ ترکی میں قیدیوں کی سزا کی مدت پوری ہونے کے قریب انہیں کھلی جیلوں میں لے جایا جاتا ہے جہاں سے انہیں رہا کیا جاتا ہے۔

ترک وزیر انصاف کاکہنا تھا کہ کورونا کا شکار ہونےوالے 13 قیدیوں کی حالت خطرے سے باہر ہے جبکہ  1 قیدی کو آئی سی یو منتقل کیاگیا ہے۔ وہ پہلے ہی مختلف بیماریوں کا شکار ہے۔

ترک وزارت صحت کے مطابق ملک میں کورونا وائرس سے اب تک 61 ہزار سے زائد افراد شکار ہوئے ہیں جبکہ  1296 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

واضح رہےک ہ  ترکی کی جیلوں میں اس وقت 90 ہزار کے قریب قیدی اپنے جرم کی سزا بھگت رہے ہیں ۔