وزیراعظم کا لاک ڈاؤن اگلے 2 ہفتے تک بڑھانے کا فیصلہ

587

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے کورونا وائرس کے باعث ملک بھر میں لاک ڈاؤن کو اگلے 2 ہفتے تک بڑھانے کا  اصولی فیصلہ کرلیا ۔

وزیراعظم عمران خان کا قومی رابطہ کمیٹی اجلاس کے بعد اظہار خیال کرتے ہوئے کہنا تھا کہ کورونا وائرس کی وبا پھیلنے کے بعد پاکستان سمیت پوری دنیا میں لاک ڈاؤن کا فیصلہ کیا گیا۔

عمران خان نے کہا کہ کورونا وائرس لاک ڈاؤن باعث تیزی نہیں پھیلا جس کی  خوشی ہے لیکن احتیاط بہتر ہے ، ہمیں احتیاطی تدابیر پرعمل کرنا ضروری ہے  کیونکہ وائرس کسی وقت بھی پھیل سکتا ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ مجھے غریب طبقے کو اس سے شدید مشکلات کا احساس ہے تاہم پھر بھی انتہائی مشکل حالات میں لاک ڈاؤن پر عمل کیا۔