رویت ہلال کمیٹی کے سربراہ مفتی منیب الرحمن کاکہنا ہےکہ آج سے مساجد پر لاک ڈاؤن نہیں ہوگا۔
کراچی پریس کلب میں کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مفتی منیب الرحمن نے کہا کہ آج سے مساجد پر لاک ڈاؤن نہیں ہوگا، علما سے مشاور ت کے بعد مساجد کھولنے کا اعلان کرتےہیں ،تمام تراحتیاطی تدابیر کےساتھ مساجد کھولی جائیں گی۔
یاد رہے کہ کورونا وائرس کے پیش نظر صوبے بھر میں لاک ڈاؤن ہونے کے باعث مساجد بھی بند تھیں۔
مفتی منیب الرحمن کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت کی جانب سے عائد کی گئی 3سے5 مساجد پرپابندی پرعملدر آمد نہیں ہورہا۔
علماء نے عوام سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ بیمار یا بزرگ افراد مساجدمیں آنے سے گریز کریں، بیمار افراد کو نماز کا ثواب مساجد میں ادا کی گئی نماز کے برابر ہی ملے گا۔
جبکہ مفتی تقی عثمانی کا کہنا تھا کہ ایف آئی آرزکی خلاف ورزی حکومت نے کی ہے، مقدمات واپس کرکے مساجد کے گرفتار افراد کو رہا کیا جائے۔
انہوں نے مزید کہا کہ نمازی حضرات ہجوم کی صورت میں جمع ہونے سے گریز کریں، پوری قوم متحدہوکر اختلافات بھلاکر خدمات انجام دے، نمازی گھر سے باوضو ہوکراور ماسک لگاکر نکلیں، تمام سنتیں گھر پر ادا کریں۔