رمضان المبارک، نمازِ جمعہ اور بازاروں کیلئے ہدایات تیار

722

اسلام آباد: ‏نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نےسرحدوں کو مرحلہ وار کھولنے کیلئے گائیڈ لائن تیار کرلی۔

تفصییلات کے مطابق نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نےسرحدوں کو مرحلہ وار کھولنے کیلئےگائیڈلائن تیار کرلی ہے جس کی حتمی منظوری قومی رابطہ کمیٹی دے گی۔

گائیڈ لائنز پر عمل درآمد انڈسٹری کے مالک کی ذمہ داری ہوگی، وزارت داخلہ رمضان کیلئے علما کی مشاورت سے ہدایات مرتب کرے گی ۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق  ہدایات رمضان میں باجماعت نماز، تراویح اور دیگر اجتماعات کیلئے ہوں گی، ہدایات میں مخیر حضرات کی طرف سے کھانے اور فطرانہ کی تقسیم کے عمل کو  بھی شامل کیا جائے گا۔

‏دوسری جانب رمضان المبارک میں پہلی افطاری سمیت  جمعہ اور رمضان بازاروں کیلئےبھی ہدایات تیار کرلی گئیں ہیں۔

این سی او سی کے مطابق  ‏48 ریلوےاسپتال مریضوں کے علاج کیلئےدستیاب ہوں گے جبکہ آئندہ ہفتے مختلف پروازوں سے ایک ہزار 950مسافروں کو وطن واپس لایا جائے گا۔

‏ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس کے باعث دنیا بھر میں لاک ڈاؤن کی وجہ سے بیرون ملک پھنسے پاکستانیوں کو واپس لانے کیلئے 3 ماہ درکار ہوں گے جبکہ 8 ہزار پاکستانیوں کو ہر ہفتے وطن واپس لایا جائے گا۔