ریفنڈز براہ راست ٹیکس گزاروں کے اکاونٹس میں ٹرانسفر کرنے کا مرکزی نظام تشکیل

432

فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے ریفنڈز براہ راست ٹیکس گزاروں کے اکاونٹس میں ٹرانسفر کرنے کا مرکزی نظام تشکیل دیدیا۔

تفصیلات کے مطابق ایف بی آر نے لاک ڈاؤن کی صورتحال میں ٹیکس گزاروں کو سہولت دینے کے لیے ریفنڈز براہ راست ٹیکس گزاروں کے اکاونٹس میں ٹرانسفر کرنے کا مرکزی نظام تیار کر لیا ہے۔

ایف بی آر کا کہنا ہے کہ سیلز،انکم ٹیکس،فیڈرل ایکسائزڈیوٹی کے ریفنڈزکے چیک اکاونٹس میں منتقل کیے جائیں گ۔

ایف بی آر کے مطابق تمام ٹیکس گزاراپنے آئرس پروفائل کو اپڈیٹ کریں،آئرس میں دیے گئے اپنے بینک اکاونٹس کیساتھ اپنے بینک کا IBAN نمبربھی فراہم کریں۔