امریکی صدر نے لاک ڈاؤن ختم کرنے کی تاریخ کا اعلان کردیا

625

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکا بھر سے “یکم مئی سے پورے امریکا میں لاک ڈاؤن ختم کرنے کا اعلان کردیا”۔

امریکی میڈیا کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نےپریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ “وہ یکم مئی سے پورے امریکا میں لاک ڈاؤن ختم کردیں گے اور وہ ایسا کرنے کا پورا اختیار رکھتے ہیں”۔

امریکی صدر کی جانب سے جاری بیان میں کسی امریکی ریاست کے گورنراورقانونی ماہرین سے مشاورت نہیں کی گئی کیونکہ امریکی آئین کے مطابق امریکا کی ہر ریاست اپنے شہریوں کے مفاد اور تحفظ سےمتعلق فیصلے کرنے میں مکمل آزاد ہے اور یکم مئی سے امریکا میں لاک ڈاؤن ختم کرنے کے فیصلے پر عمل درآمد کا انحصار بھی ریاستوں کے گورنروں کی صوابدید پر ہوگا۔

Governments and businesses brace for coronavirus impact - Atlantic ...

ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ امریکا میں کورونا وائرس کی وبا کا زور ٹوٹ رہا ہے اور انہیں امید ہے کہ یکم مئی تک حالات مزید بہتر ہوجائیں گے۔

امریکی صدر نے میڈیا کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے ایک ڈاکیومنٹری بھی دکھائی جس میں کورونا وائرس وبا کےحوالے سے ٹرمپ انتظامیہ کی کارکردگی کے بارے میں میڈیا پر چلنے والی خبروں کو جھوٹ اور بے بنیاد ثابت کیا گیا تھا۔

واضح رہے کہ وائٹ ہاؤس میں ہونے والی پریس کانفرنس ڈھائی گھنٹے سے زائد وقت تک جاری رہی ۔