کورونا وائرس: تاجر برادری کاروبار کھولنے پر بضد

587

کراچی کی تاجر برادری کاروبار کھولنے پر بضد ، شہر میں کاروباری سرگرمیاں شروع کرنے کا عندیہ دے دیا۔

شہر قائد  کے سٹی تاجر اتحاد کےصدرشرجیل گوپلانی نےاپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ کل سے کراچی میں کاروباری سرگرمیاں شروع کرنے کا اعلان کریں گے، حکومت کے روکنے کی کوشش کی صورت میں ہم نے لائحہ عمل تیار کرلیا ہے۔

سٹی تاجر اتحاد کے صدر نے اس مؤقف کا اظہار کیا کہ کاروبار کھولنے کے حوالے سے صفائی اور فاصلے کا خیال رکھیں گے، ہمارے سامنے کھائی اور پیچھے کنواں ہے۔

سٹی تاجر اتحاد کے صدر ک کہنا تھا کہ  وفاق و سندھ حکومتیں دونوں بے روزگاروں کو امداد دینے میں ناکام رہی ہے،تنخواہوں کے قرض کی اسٹیٹ بینک اسکیم صرف رجسٹرڈ کاروبار کیلئے ہے۔

واضح رہے کہ سندھ حکومت کی جانب سے کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کیلئے  عائد کیے گئے لاک ڈاؤن کی میعاد آج ختم ہورہی ہےجبکہ وفاق و سندھ حکومتیں ایک پیچ پر ہونے کے بعد اس لاک ڈاؤن میں توسیع کا بھی قوی امکان ہے۔