سندھ سے مفرور کورونا کے مشتبہ مریض پشاور میں پکڑے گئے۔
ڈپٹی کمشنر مٹیاری نے کرونا وائرس شبہ میں مفرور 8 افراد کو پشاور انتظامیہ کی جانب سے تحویل میں لینے کادعویٰ کیا ہے، تاہم اس واقعے کے بعد پولیس افسروں کی دوڑیں لگ ہیں،تھانیدار کے بعد ڈی ایس پی کو بھی معطل کردیا گیا ہے۔
ڈپٹی کمشنر مٹیاری غلام حیدر چانڈیو کی جانب سے کرونا وائرس کےشبہ میں فرار ہونے والے 16 افراد کی آگاہی دینے پر پشاور ضلعی انتظامیہ نے سرچ آپریشن کرتے ہوئے 8 افراد کو تحویل میں لینے کا دعویٰ کیا ہے۔
ڈپٹی کمشنر کا کہنا ہے کے وائرس کے شبہ میں مفرور افراد کے سلسلے میں پشاور ضلعی انتظامیہ سمیت دیگرصوبوںسے بھی رابطہ میں ہیں،مشتبہ افراد کو تحویل میں لینے کے بعد کرونا وائرس کا ٹیسٹ کرایا جائےگا، دوسری طرف غفلت برتنے پر تھانیدار کے بعد ڈی ایس پی نیوسعیدآباد مہر علی جاگیرانی کو بھی معطل کردیا گیا ہے۔