ٹرین سروس رمضان تک معطل رکھنے کا فیصلہ

339

لاہور: کورونا وائرس کے پیش نظر ٹرین سروس رمضان تک معطل رکھنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق کورونا وائرس کے پھیلاؤ کےپیش نظر ٹرین سروس رمضان تک معطل رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

نجی ٹی وی کی ویب نے دعویٰ کیا ہے کہ قومی کوآرڈینیشن اور آپریشن سینیٹر کے اجلاس ہوا جس میں وزیر ریلوے شیخ رشید اور چیف سیکریٹریز نے شرکت کی۔اجلاس میں ملک بھر میں ٹرین سروس رمضان تک معطل رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

نجی ٹی وی کی ویب کا کہنا ہے کہ ٹرین سروس بحال کرنے کا فیصلہ رمضان سے قبل کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ ریلوے کو بندش کے باعث یومیہ 20 کروڑ روپے کا نقصان برداشت کرنا پڑ رہا ہے۔ محکمہ ریلوے  کے مطابق  15 اپریل کو ٹرینیں بحال کرنے کا ہوم ورک مکمل کر رکھا تھا لیکن وسیع تر عوامی مفاد میں ٹرینیں بند رکھی جارہی ہیں۔

خیال رہے کہ ملک بھر میں جاری لاک ڈاؤن کے باعث 14 اپریل تک ٹرین سروس معطل ہے،اگر لاک ڈاؤن ختم ہوا تو 14 اپریل سے 22 ٹرینیں چلادیں گے۔