ملک گیر لاک ڈاؤن کا فیصلہ صوبوں کی مشاورت سے ہوگا،اسد عمر

390

اسلام آباد : وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر کا کہنا ہےکہ قومی رابطہ کمیٹی کا اجلاس کل دوبارہ ہوگا، 15اپریل کے بعد کیا کرنا ہے ؟کل مشاور ت سے فیصلہ کرلیا جائے گا۔

اسلام آباد میں میڈیا بریفنگ دیتے ہوئے اسد عمر نے مزید کہا کہ وزیر اعظم سمیت تمام وزرا اجلاس میں شرکت کریں گے،وفاق اور صوبائی حکومتوں کی مشاور ت سے فیصلے ہورہے ہیں

قوم ذمہ داری کا مظاہرہ کررہی ہے، جس کے نتائج سامنے آرہے ہیں، وفاق اور صوبوں کے بروقت فیصلوں کے باعث حالات کنٹرول میں ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہرممکن تعاون کے باوجود صورتحال بہتر نہیں،پاکستان کے اقدامات کی تعریف دنیا بھر میں ہورہی ہے،سب کچھ بند کرکے وباکا پھیلاؤ روکنا بہت مشکل کام ہے، سخت اقدامات کا مقصد وبا کے پھیلاؤ کو روکنا ہے، ٹیسٹنگ کی صلاحیت زیادہ سے زیادہ کررہے ہیں۔