لاڑکانہ، ایک ساتھ بیٹھنے سے منع کرنے پر پولیس اہلکار اور مزدور آپس میں لڑ پڑے

187

لاڑکانہ (نمائندہ جسارت) لاڑکانہ میں لاک ڈائون کے 21ویں روز شہر کے تھانہ مارکیٹ کی حد مزدور پڑی میں ایک ساتھ بیٹھنے سے منع کرنے پر پولیس اہلکار اور مزدور آپس میں لڑ پڑے، جہاں ایک دوسرے پر لاٹھی، ڈنڈا اور بیلچہ استعمال کرنے سے ایک مزدور کا سر پھٹ گیا جبکہ مزدور کے جوابی وار سے پولیس اہلکار بھی معمولی زخمی ہوگیا۔ پولیس نے کارروائی کرکے چار مزدوروں کو لاکپ کردیا۔ دوسری جانب میئر لاڑکانہ خیر محمد شیخ تھانہ پہنچ کر معاملے کو سلجھایا جس کے بعد گرفتار مزدوروں کو رہا کردیا گیا۔